کوئٹہ :سریاب لنک روڈ پر گاڑی میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق،25 زخمی ،دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا ، قرینی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا، 30سے40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز اعجاز گورایا ، وزیر اعلی بلوچستان کی دھماکے کی مذمت، دہشت گردوں اور معصوم عوام کے قاتلوں کا پیچھا کریں گے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،وزیر اعلی بلوچستان کی ہسپتال انتظامیہ کو دھماکے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 14 ستمبر 2014 09:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء)کوئٹہ کے علاقے سریاب لنک روڈ پر سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں دھماکے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ25 زخمی افرادہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن کے قریب نامعلوم افراد نے ایف سی کی گاڑی کو نشانا بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 25 شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی کو فوری طور سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اعجاز گورایا کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 30سے40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایف سی کے قافلے کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنڑول کی مدد سے اڑایا گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کا قافلہ دھماکے سے کچھ ہی دیر پہلے اسی مقام سے گزرا تھا۔

پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی کی گشتی گاڑی سریاب لنک روڑ سے گزر رہی تھی کہ۔ دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں ، پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا جبکہ قرینی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، ابتدائی طور پر بتایا جارہا ہے کہ دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کونشانہ بنایاگیا، تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سریاب لنک روڈ پر دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں اور معصوم عوام کے قاتلوں کا پیچھا کریں گے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افرد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمداردی کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور معصوم عوام کے قاتلوں کا پیچھا کریں گے اوربلوچستان میں مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رہیں گی۔صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب لنک روڑ پردھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سولہ افراد زخمی ہوگئے۔