لوگ سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے اور عمران خان جشن منارہے ہیں، شہبازشریف،عمران خان سے انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جشن کا فیصلہ واپس لیں، وزیر اعلی پنجاب

ہفتہ 13 ستمبر 2014 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لوگ سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہورہے ہیں جب کہ عمران خان اسلام آباد میں جشن منارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں بدترین سیلاب کی صورتحال ہے اور لوگ اس میں ڈوب کرمررہے ہیں جبکہ عمران خان جشن منارہے ہیں،عمران خان بتائیں کیا وہ عوام کے ڈوبنے کا جشن منارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جشن کا فیصلہ واپس لیں کیونکہ سیاست اپنی جگہ مگر ہم پر پاکستان کی بھی کوئی ذمہ داری ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قدرت نے عمران خان اور طاہرالقادری کو دھرنیسے جان چھڑانے کا موقع دیا ہے اب دونوں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فوری دھرنے ختم کردیں۔

متعلقہ عنوان :