عمران خان منشیا ت کے عا دی ، الزام غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ کر ان کی شاگردی کرلوں گا، حنیف عباسی ،آکسفورڈ کے پڑھے لکھے شخص کی زبان ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے والے کی زبان سے بھی بد تر ہے عمران خان خود ٹیکس چور ہیں،ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 12 ستمبر 2014 08:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان روز کنٹینر سے غائب ہوکرکہاں جاتے ہیں اورکیا کرتے ہیں،ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے خون کا معائنہ کرائیں،منشیات استعمال کرنے کا الزام غلط ثابت ہوا تو میں سیاست چھوڑ کر ان کی شاگردی کروں گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے عدالت، ججز اور پولیس سیلے کر سیاستدانوں تک سب کونشانہ بنایا،آکسفورڈ کے پڑھے لکھے شخص کی زبان ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے والے کی زبان سے بھی بد تر ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے مل کر مجھے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا، ایفیڈرین کیس میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا اور اب ٹرائل کورٹ میں عدالت جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا مگر لاس اینجلس کی عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان نے استعفا ء کیوں نہیں دیا؟انہوں نے کہا کہ جب شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور ذاتی گھر کے لیے پلاٹ دیں نواز شریف اور شہباز شریف بہت اچھے اور جب ڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر وزیر اعظم بن جائیں تو نواز شریف برے۔ عمران خان نے پچھلے 5 سال کے دوران کتنا ٹیکس دیا۔ عمران خان خود ٹیکس چور ہیں،ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :