ملک میں خانہ جنگی پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، خواجہ آصف ،حکومت کی نرمی کی وجہ سے دھرنے ایک ماہ مکمل کررہے ہیں، چاہتے تو پولیس آپریشن کرکے دھرنے ختم کردیتے اور ریڈزون میں داخل بھی نہ ہونے دیتے،طاہرالقادری مذہبی ہیں نہ سیاسی،مذکرات کا مرحلہ دونوں جماعتوں کے ساتھ چل رہا ہے، امید ہے سیاسی بحران کا حل نکل آئے گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 12 ستمبر 2014 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر پانی وبجلی ،وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ حکومت کی نرمی کی وجہ سے دھرنے ایک ماہ مکمل کررہے ہیں چاہتے تو پولیس آپریشن کرکے دھرنے ختم کردیتے اور ریڈزون میں داخل بھی نہ ہونے دیتے۔ طاہرالقادری مذہبی ہیں نہ سیاسی۔مذکرات کا مرحلہ دونوں جماعتوں کے ساتھ چل رہا ہے امید ہے سیاسی بحران کا حل نکل آئے گا۔

نجی ٹی وی کو جمعرات کے روز انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے حکومت کی نرم دلی کی وجہ سے جاری ہیں حکومت چاہتی تو دھرنوں پر پولیس آپریشن کرکے ختم کرسکتی تھی بلکہ وزیراعظم نواز شریف صبر کی وجہ سے جاری ہی میاں نواز شریف کے رحم وکرم کی وجہ سے دھرنے ایک ماہ مکمل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت اور فوج کے درمیان کو ئی تضاد نہیں ہے ۔

پی ٹی وی پر پولیس تعینات کرنا وزرات داخلہ کی ذمہ داری تھی ۔ سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکن پی ٹی آئی کی بلڈنگ میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا جنرل راحیل شریف کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے لہذا فوج کے ساتھ حکومت کے حالات ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں امید ہے دونوں طرفین سے پیش رفت ہوگی۔

وزیردفاع نے کہا علامہ طاہر القادری نہ مذہبی اور نہ سیاسی آدمی ہیں ۔ موجودہ دور ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے جو عدالت کرے گی حکومت وہی فیصلہ تسلیم کرے گی۔ پاکستان میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحا ل پیدا ہوئی ہے۔ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔

ملک میں لوکل بنیادی نظام مضبوط ہونا چاہیے تاکہ آئندہ مستقبل میں جمہوریت کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ ملک کا بھی بھلا ہو۔ انہوں نے کہا تما م سیاسی جماعتو ں اور تما م آئینی اداروں کو ملک کر پاکستان کو بحران سے نکالنا چاہیے ۔ پاک فوج دہشت گردوں کے ساتھ لڑرہی ہے اور ملک میں خانہ جنگی پید ا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ مذاکرات بھی کامیاب ہونے چاہیں ۔

متعلقہ عنوان :