پاکستان چاہے تو دوبارہ بامعنی مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے، بھارت ، سرحد پار ہمسائیہ ملک بھارت سے درپیش خطرات سے سختی سے نمٹا جائیگا ، راجناتھ سنگھ

جمعہ 12 ستمبر 2014 08:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان چاہے تو اس کے ساتھ دوبارہ بامعنی مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے جبکہ سرحد پر پاکستانی درپیش خطرات سے بھی سختی سے نمٹا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں اور اگر پاکستان چاہے تو دوبارہ بامعنی مذاکرات کا آغاز بھی کیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان سے درپیش سرحدی خطرات سے بھی سختی سے نمٹا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ساحل پر سکیورٹی سخت کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو بھی مزید سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :