وقت گزرنے کے ساتھ معاملہ ٹیڑھاہوتاجارہاہے ،معاملے کوجلدحل ہوناچاہئے ،قمرزمان کائرہ ،سینئرسیاستدانوں پرمشتمل 4سے 5رکنی کمیٹی بنائی جائے ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 12 ستمبر 2014 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ معاملہ ٹیڑھاہوتاجارہاہے ،معاملے کوجلدحل ہوناچاہئے ،سینئرسیاستدانوں پرمشتمل 4سے 5رکنی کمیٹی بنائی جائے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کائرہ نے کہاکہ احتجاج اورتحریکوں سے ہمیشہ معیشت کونقصان پہنچاہے ،چاہے وہ تحریک افتخارچوہدری کی بحالی کی ہویاپھرکوئی اورتحریک ہو،دنیامیں جہاں بھی کوئی تحریک ہوتی ہے وہ معیشت کونقصان پہنچاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام آبادمیں سیاسی معاملے کے حل کیلئے جرگے بھی ہورہے ہیں اورکمیٹیاں بھی کام کررہی ہیں لیکن جوں جوں وقت گزرتاجارہاہے معاملہ ٹیڑھاہوتاجارہاہے پاکستان پیپلزپارٹی الزامات کے باوجوداورناراضگیاں لے کربھی پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے اوراپنافرض نبھارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنے میں موجودلوگوں کی تعدادکم یازیادہ ہوناالگ معاملہ ہے لیکن لوگ ٹی وی کے ذریعے ہی دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ معاملے کے حل کیلئے چارسے پانچ سینئرسیاستدانوں پرمشتمل کمیٹی بنائی جائے اورمعاملے کوجلدسے جلدحل کیاجائے۔