ملک کے تمام ستونوں کی ایک سمت ہونی چاہئے ،عمران خان ،طاہرالقادری اپنی اناکی وجہ سے دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں ، احسن اقبال ،ملک کاعام شہری اس دھرنے میں شریک نہیں ،حکومت کوپانچ سال پورے کرنے دیں باربارباری لینے سے ملک کی ترقی رک سکتی ہے، میڈیاسے گفتگو

جمعہ 12 ستمبر 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کے تمام ستونوں کی ایک سمت ہونی چاہئے ،عمران خان ،طاہرالقادری اپنی اناکی وجہ سے دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں ،ملک کاعام شہری اس دھرنے میں شریک نہیں ،حکومت کوپانچ سال پورے کرنے دیں باربارباری لینے سے ملک کی ترقی رک سکتی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ عمران خان اخلاقی تنزلی کاشکارہورہے ہیں وہ مسلسل اخلاقیات سے ہٹ کرسیاستدانوں کواپنی تقریرمیں غیرمہذب الفاظ کانشانہ بناتے ہیں ،تاہم پھرہماری طرف سے بھی ان کے بیانات پرجواب دیناپڑتاہے ،لیکن ہم اخلاقیات کادامن نہیں چھوڑتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فوج سمیت ملک کے تمام ادارے اپنی اپنی سمت میں صحیح کام کررہے ہیں اورماضی میں فوج نے بھی اقتدارمیں آکرسبق سیکھاکہ ان کے اقتدارمیں آنے کے بعدملک کے بیشترادارے کمزورہوتے ہیں اسی طرح عدلیہ نے بھی اپنابہترین کرداراداکررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فوجی قیادت نے یہی سوچاکہ اقتدارمیں آنافوج کیلئے بھی اوراس ملک کیلئے بھی نقصان دہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آردرج ہوچکی ہے اورہم نے مذاکراتی عمل میں یہ طے کیاہے کہ تحقیقات شفاف اورغیرجانبدارہونگی اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ جرم ثابت ہونے پرملزمان کوسزابھی دی جائے گی ۔احسن اقبال کاکہناتھاکہ دھرنے دینے والے بلاجوازاب دھرنے پربیٹھے ہیں ،ان کے تمام کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں ایک مطالبہ استعفیٰ والاہے اس پرتمام پارلیمنٹ نے متفقہ فیصلہ کیاہے کہ وزیراعظم پاکستان استعفیٰ نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے والے صرف دوآدمی کی اناکی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں جوکہ صرف وہ لوگ ہیں جن کوپیسے دیکرلایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کوبھی پانچ سال پورے کرنے دیں اگرکارکردگی بہترنہ ہوئی تواگلی بارعوام ہمیں مستردکردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کے تمام ستون اگرایک سمت میں صحیح کام کریں گے تویہ ملک ترقی بھی کریگااوراس ملک کے عوام خوشحالی بھی دیکھیں گے ۔انہوں نے ایک بارپھرواضح کیاکہ فوجی قیادت نے واضح کیاکہ وہ جمہوریت پریقین رکھتی ہے اورجمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کاحصہ نہیں بنے گی۔

متعلقہ عنوان :