سیاسی جرگے نے اپنی تجاویز حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو بھجوادی ہیں ،اپوزیشن جرگہ،تجاویز کو منظر عام پر لانا قبل ازوقت ہوگا ، مسائل کے حل کا آسان راستہ دیا ، تینوں فریقین ٹھنڈے دماغ سے غور کریں ،سراج الحق

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء) اپوزیشن جرگہ نے کہا ہے کہ سیاسی جرگے نے اپنی تجاویز حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو بھجوادی ہیں ، تجاویز کو منظر عام پر لانا قبل ازوقت ہوگا ، مسائل کے حل کا آسان راستہ دیا ، تینوں فریقین ٹھنڈے دماغ سے غور کریں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اور جرگہ کے رکن سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جرگے کو پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے ہماری کوششوں سے تینوں فریقین کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے جس کے کئی دور ہوئے ہیں کئی چیزوں پراتفاق ہوچکا ہے اور کئی پر اختلافات ہیں جرگے نے اب اپنے دستخطوں کے ساتھ تجاویز تینوں فریقین کو دے دی ہیں فریقین کو آسان راستہ بتا دیا ہے اب وہ غور کریں ۔

انہوں نے کہا کہ جرگہ عدالت کی طرح فیصلے نہیں کرسکتا سیاست ڈنڈے اور گولی کا نام نہیں دلیل کا نام ہے جو زیادہ پیچھے ہٹے گا قوم اس کو شاباش دے گی ۔ رحمان ملک نے کہا کہ جرگہ وہ کام کررہا ہے جو پاکستان کا آئین کہتا ہے جتنی تجاویز دی ہیں وہ عوامی خواہشات اور آئین کے مطابق ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو چاہتے ہیں کہ معاملہ جلد از جلد حل ہو استعفے پر ڈیڈ لاک سے ہم نے بہترین حل بتا دیا ہے ۔