کراچی نیول بیس پر حملہ میں ملوث3نیوی اہلکار افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

جمعہ 12 ستمبر 2014 07:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12ستمبر۔2014ء)کراچی میں نیول ڈاکیارڈ پر حملے میں ملزم تین ملزمان کو کوئٹہ کے قریب سے گرفتار لیا گیا ہے۔نجی ٹی یی کے مطابق کراچی میں نیول ڈاکیارڈ پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت حملے میں ملوث تین ملزمان کو کوئٹہ کے قریبی علاقے لکپاس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کوئٹہ کے راستے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ لکپاس کے قریب حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو دیکھ کر کارروائی کی جس میں سوار تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق نیوی سے ہے جنہیں سکیورٹی اداروں نے مزید تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول ڈاکیارڈ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے میں اندرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔واضح رہے کہ 6 ستمبر کی شب کراچی میں نیول ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جسے پاکستان نیوی کے کمانڈوز نے ناکام بنا دیا جبکہ حملے میں نیوی کا ایک افسر شہید، دو دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :