امن و امان کی مخدوش صورتحال ، توانائی بحران،پاکستانی سرمایہ کاروں نے دبئی میں سرمایہ کاری شروع کردی

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:58

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء)ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور توانائی بحران کے باعث پاکستانی سرمایاکاروں نے دبئی میں پیسہ لگانا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سرمایہ کاروں نے 6ماہ میں 1ارب ڈالر سے زائد کی پراپرٹی متحدہ عرب امارات میں خرید ڈالی۔ دبئی کی انچی عمارتیں اور ساز گار ماحول پاکستانی انویسٹرز کو لبھانے لگیں۔

(جاری ہے)

بھارت اور برطانیہ کے بعد تیسرا نمبر پاکستانیوں کا ہے جو سب سے زیادہ دبئی میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا جون پاکستانیوں نے۔ 3ہزار سے زائد سودے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کرڈالے۔ اس کے علاوہ 2ارب 88کروڑ ڈالر کے ساتھ بھارت پہلے اور برطانوی 1ارب 60کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کے خدشات اور سیاسی بے چینی کا خاتمہ نہ ہوا تو مقامی انویسٹرز کی جانب سے بیرون ملک سرمایاکاری کے رحجان میں مزید تیزی آجائے گی جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :