حالیہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے باعث کسانوں‘ کاشتکاروں اور عوام کو حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی، گورنر پنجاب،متاثرین کو جلد از جلد حکومت کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔ ڈی سی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ وہ نقصانات کا جائزہ لے کر لسٹیں تیار کریں تاکہ متاثرین کو جلد از جلد حکومت امداد فراہم کی جاسکے،نا رنگ منڈی میں متاثرین سیلاب کی ایک بڑی تعداد سے خطاب، گورنر نے جاں بحق تین افراد کے لواحقین کو سولہ سولہ لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے باعث کسانوں‘ کاشتکاروں اور عوام کو حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ متاثرین کو جلد از جلد حکومت کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔ ڈی سی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ وہ نقصانات کا جائزہ لے کر لسٹیں تیار کریں تاکہ متاثرین کو جلد از جلد حکومت امداد فراہم کی جاسکے۔

گورنر نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کے لواحقین کو سولہ سولہ لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر بی نہر سلیم پورنا رنگ منڈی میں متاثرین سیلاب کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او جان خان‘ ڈی پی او افضال احمد کوثر‘ ایم این اے رانا افضال حسین‘ ایم پی اے عارف خان سندھیلہ ‘ فیضان خالد ورک ایم پی اے‘ سکیورٹی انچارج میاں منظور احمد اور ڈسٹرکٹ فلڈ انچارج سجاد حیدر گجر ایم پی اے کے علاوہ مسلم لیگ ن سٹی شیخوپورہ کے صدر طیاب راشد سندھو اور سینئر صحافی الیاس گجر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گونر پنجاب نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں موجود حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور یونین کونسل کی سطح تک نقصانات کے ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایریا میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں گورنر پنجاب ایک گھنٹہ متاثرین کے ساتھ مختلف مقامات پر دورہ کرتے رہے اس موقع پر متاثرین سیلاب نے ڈی سی او ‘ ڈی پی او اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت امداد سے نقصانات کی کمی ہے حوالہ سے زندہ باد کے نعرے لگائے دریں اثناء ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خانکی خصوصی ہدایت پر ڈی سی او عبدالغفور چوہدری نے بھی چھیالیس زخمیوں اور تیرہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں سوا دو کروڑ کے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :