مذاکرات میں حکومت کے ساتھ چار ایسے افراد بھی تھے جنہیں نہیں جانتے،جہانگیر ترین کا دعوی ،حکومتی ٹیم نے مذاکرات میں شریک 4 افراد کے بارے میں بتانے سے معذرت کی

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں حکومت کے ساتھ چار ایسے افراد بھی تھے جنہیں وہ نہیں جانتے۔ حکومتی ٹیم نے مذاکرات میں شریک 4 افراد کے بارے میں بتانے سے معذرت کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ باضابطہ طور پر بتایا گیا تھا کہ حکومت نے فوج سے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو کہا۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے میں ضامن بننے کی حامی بھری تھی لیکن وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد فوج ضامن بننے کے عمل سے باہر ہو گئی۔