شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپ، چھ دہشت گرد ہلاک، دو اہلکا ر شہید

بدھ 10 ستمبر 2014 07:12

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور ایک سویلین اہلکار شہید جبکہ چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن کیا تو اس دوران ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جان اور ایک سویلین اہلکار شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو جہنم رسید کردیا گیا۔