حکومت سیلاب زدگان متاثرین کیلئے بروقت اقدامات کرتی تو سیلاب متاثرین کو ناقابل تلافی نقصان نہ اٹھانا پڑتا،عمران خان

بدھ 10 ستمبر 2014 07:09

سمبڑیال( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کے دورے کے سلسلہ میں ائیرپورٹ سمبڑیال پر کہا کہ حکومت سیلاب زدگان متاثرین کیلئے بروقت اقدامات کرتی تو آج سیلاب متاثرین کو ناقابل تلافی نقصان نہ اٹھانا پڑتا ،انہوں نے کہا کہ حکومتی نا اہلی اور منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث ہر سیلاب میں حکومت اور عوام کو اربوں روپے کا مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے راہنماوٴں عمر ڈار،بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن، میجر (ر) سیف اللہ چیمہ ،سابق ضلعی ناظمین میاں نعیم جاوید، اکمل چیمہ ،سابق وزیر علی اسجد ملہی ،اجمل چیمہ، ضلعی صدر شاہ نواز چیمہ، تحصیل سمبڑیال صدر ہارون ضیاء گھمن، سابق ٹکٹ ہولڈر سلمان سیف چیمہ، فیاض چیمہ، ناصر محمود چیمہ و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیالکوٹ میں متاثرین سیلاب زدگان کے سلسلہ میں سمبڑیال کے علاقہ بیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کا دورہ بھی شامل تھا انہوں نے موضع کوٹھیالہ میں سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کرنا تھی ،لیکن عمران خان وقت کی قلت کے باعث دورہ مختصر کرکے علاقہ بیلہ کی بجائے سمبڑیال موڑ سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ، جس کے باعث انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ متاثرین سیلاب اور پی ٹی آئی ورکروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :