ہمارا کا م ڈیڈ لاک ختم کرکے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں ،اپوزیشن جرگہ ،کسی فریق کی حمایت نہیں کررہے‘ استعفے کے معاملے پر مشکل بن گئی، درمیانی راستہ اپنایا ہے،فی الحال سامنے نہیں لائیں گے، جرگہ ارکان کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 ستمبر 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء) اپوزیشن جرگہ نے کہا ہے کہ ہمارا کا م ڈیڈ لاک ختم کرکے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں ،کسی فریق کی حمایت نہیں کررہے‘ استعفے کے معاملے پر مشکل بن گئی درمیانی راستہ اپنایا ہے،فی الحال سامنے نہیں لائیں گے۔منگل کو اپوزیشن جرگہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ جہاں بھی ڈیڈ لاک آیا ہم سہولت کار کاکام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اپوزیشن جرگہ کے فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا ہے اپوزیشن نے اپنی ذمہ داری مکمل کرلی ہے مذاکرات میں تمام مسائل کا حل ہے امید ہے مذاکرات کے نتائج آئیں گے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام مصیبت کے لمحات میں سیلاب زدگان کا ساتھ دیں‘ سیلاب متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرین کو ریلیف دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے انسانوں کے درمیان اختلافات ہوتے رہتے ہیں سیاسی جرگے نے اپنا کردار اور ہم پر امید ہیں کہ بحران کا حل نکل آئے گا۔

دعا ہے الله تعالیٰ ہماری مشکل کو آسان بنا دے ۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اپوزیشن جرگہ پر ہیں ہم پاکستان کے عوام کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم کے استعفے پر حکومت کا اپنا موقف ہے استعفے کی بات جرگے کے لئے مشکل بن گئی ہے ہم سب نے مل کر درمیانی راستہ اپنایا ہے۔ فی الحال سامنے نہیں لائین گے ہم کسی فریق کی حمایت نہیں کررہے‘ پاکستانی عوام اور انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :