آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ،متاثرین کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے‘ جنرل راحیل شریف

بدھ 10 ستمبر 2014 07:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کای ہے اور تمام مقامی کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ پاکستان فوج شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کو سیلاب سے متاثرہ گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤ الدین اضلاع کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی پر مقامی ملٹری کمانڈرز کی جانب سے آرمی چیف کو پاک آرمی کی جانب سے جاری ریلیف ار ریسکیو آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آرمی ایوی ایشن اور فیلڈ میں موجود پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی کوششوں کی تعریف کی جو دن رات ریلیف کاموں میں مصروف ہیں ۔ آرمی چیف نے تمام مقامی کمانڈرز کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔