کراچی ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بینکوں سے لئے گئے قرضوں کے باعث ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا بوجھ 65 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

منگل 9 ستمبر 2014 06:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بینکوں سے لئے گئے قرضوں کے باعث ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا بوجھ 65 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال بیرونی قرضوں میں مزید 7.6 فیصد اضافہ ہوا، اور ان کی مالیت60 ارب89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر65 ارب53 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، اس طرح مالی سال2014ء میں بیرونی قرضے4 ارب63 کروڑ ڈالر بڑھ گئے، جبکہ چند روز میں عالمی مالیاتی فنڈ سے 55 کروڑ ڈالر قرضے کی نئی قسط کی وصولی بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا سبب بنے گی، حکومت نے مالی سال 2014ء تک طویل المدت قرضوں کا اندازہ 43 ارب ڈالر لگایا تھا، جو 30جون تک بڑھ کر48 ارب49 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، جس میں2ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا اور دیگر مالیاتی اداروں سے لیا گیا قرضہ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :