دھرنہ دینے والے بھی پاکستانی ہیں ،جن کاحل حکومت کے پاس ہے ،بابر غوری ،افواج پاکستان مضبوط ادارہ ہے جب تک وہ مضبوط ہے ملک مضبوط ہے ،پارلیمان بھی ملک کاادارہ ہے ،لندن میں کوئی میٹنگ ہوئی تھی تواس وقت سے حکومت کوبندباندھناچاہئے تھا، ن ڈیڈلاک کس بات پرہے ،یہ چیزیں سامنے آنی چاہئیں،ا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

منگل 9 ستمبر 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) ایم کیوایم کے سینیٹربابرخان غوری نے کہاکہ ہم سب پاکستانی ہیں اوردھرنہ دینے والے بھی پاکستانی ہیں ،جن کاحل حکومت کے پاس ہے ،افواج پاکستان مضبوط ادارہ ہے جب تک وہ مضبوط ہے ملک مضبوط ہے ،پارلیمان بھی ملک کاادارہ ہے ،لندن میں طاہرالقادری اورعمران خان کی کوئی میٹنگ ہوئی تھی تواس وقت سے حکومت کوبندباندھناچاہئے تھا،سانحہ لاہورجب وقوع پذیرہواتھااسی وقت ایف آئی آرکٹ جاتی تومعاملات آج یہاں نہ پہنچتے ۔

پیرکوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھرنہ دینے والوں کے دومطالبات جائزنہیں ہیں ان میں سے ایک وزیراعظم کااستعفیٰ ،اس کاتقدس پامال نہیں ہوناچاہئے ،ان کے مطالبات جوحکومت نے تسلیم کرلئے ابھی تک کسی کوعلم نہیں ہے کہ دونوں کے درمیان ڈیڈلاک کس بات پرہے ،یہ چیزیں سامنے آنی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کونقصان ہورہاہے ہم وزیرخزانہ کے دیئے جانے والے اہداف حاصل نہیں کرسکیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کوسراہتے ہیں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات کرائے ،آج جوسیاست ہورہی ہے یہ سیاست 71میں ہوتی توبنگال علیحدہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب تک امن وامان قائم نہیں ہوگاخیبرپختونخواہ میں 7لاکھ قتل ہوگئے ،کراچی میں شیعہ قتل ہورہے ہیں اورقانون نافذکرنے والے ادارے دکانوں سے کپڑانکال رہے ہیں جمہوری نظام میں وزیراعظم کوغیرآئینی طریقے سے نہیں ہٹایاجاسکتا،ملکی مسائل حل کرنے کیلئے وفاق تمام اکائیوں کومضبوط کرے ،اس کے بغیرجمہوریت قائم نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بائیس افرادلاپتہ ہیں ،سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجودانہیں ابھی تک بازیاب نہیں کرایاجاسکا۔