ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں عروج پرہیں لہذا دھرنوں کووسیع ترقومی مفادمیں ختم کرکے فوری سیلاب متاثرین کی امدادکریں،فضل الرحمن کی اپیل

منگل 9 ستمبر 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیرمولانافضل الرحمن نے پارلیمان کے باہردھرنادینے والی جماعتوں کے سربراہان سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال میں جب ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں عروج پرہیں لہذاوہ اپنے دھرنوں کووسیع ترقومی مفادمیں ختم کرکے فوری طورپرسیلاب متاثرین کی امدادکریں ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزپارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ انہوں نے چندروزقبل متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے خصوصی ٹیلی فونک رابطہ کرکے درخواست کی تھی کہ وہ موجودہ سیاسی بحران میں اپنے اراکین پارلیمنٹ سے استعفیٰ نہ لیں اوران کوپارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے دیں جس پرہم دیکھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کے اراکین پارلیمان باقاعدگی سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں ،جس پرہم متحدہ قومی موومنٹ کے قائدکاشکریہ اداکرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :