ملک میں جنگل کاقانون نہیں ہے ،بلوچستان میں صحافیوں پرحملہ کرنے والوں کوگرفتارکیاجائیگا،پرویزرشید،تمام چینلزبلاتعطل دکھانے والے کیبل آپریٹرہی کام کرسکتے ہیں،پی ٹی وی سمیت کسی چینل پرحملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،میڈیا سے گفتگو

منگل 9 ستمبر 2014 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ ملک میں جنگل کاقانون نہیں ہے ،بلوچستان میں صحافیوں پرحملہ کرنے والوں کوگرفتارکیاجائیگا،پی ٹی وی سمیت کسی چینل پرحملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام چینلزبلاتعطل دکھانے والے کیبل آپریٹرہی کام کرسکتے ہیں ،کیبل آپریٹرزہمارے ساتھ ہیں انہیں عہدکرناہوگاکہ تمام چیلنجزدکھائیں گے یااپنالائسنس کھودیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سیکرٹریٹ ،پارلیمنٹ ،پی ٹی وی سمیت کسی بھی چینل پرحملہ کرنے والوں اورقانون کوہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔بلوچستان میں صحافیوں کے قتل کی ایف آئی آردرج ہوچکی ہے ،صحافیوں کونشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ضرورہوگی۔