شرپسندعناصر کے ایک گروہ کی پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ،ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کا شرپسندوں کے حملے کا فوری اور بھرپور جواب ،دو شرپسند مارے گئے جبکہ چار زند گرفتار،پاک بحریہ کا ایک پیٹی آفیسر شہید،ایک آفیسر اورچھ سیلرز زخمی ،زخمیوں کی حا لت خطرے سے باہر

منگل 9 ستمبر 2014 06:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)شرپسندعناصر کے ایک گروہ نے ہفتے کے روز پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے شرپسندوں کے حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیااور اُن سے مقابلہ کے دوران دو شرپسند مارے گئے جبکہ چار کو زند ہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ جاری بیان کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران پاک بحریہ کے ایک پیٹی آفیسر نے جامِ ِشہادت نوش کیا جبکہ ایک آفیسر اورچھ سیلرز زخمی ہوئے۔

تمام زخمیوں کی حا لت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں ۔

تحویل میں لیے گئے شرپسندوں سے تفتیش کے نتیجے میں حساس اداروں نے چھاپے مارے اور ملک کے مختلف حصّوں سے واقعے میں ملوث دوسرے کرداروں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اِن چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پاک بحریہ کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ علاقے کو اُسی دن روز مرّہ سرگرمیوں کیلئے کلیئر قرا ر دے دیا گیا تھا۔

نیول چیف نے کا میاب آپریشن میں حصہ لینے والے سیکورٹی اسٹاف کی جر أت ا ور مستعدی کو سراہا ۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور اُن کی بہادری کی انفرادی طور پر تعریف کی۔ واقعے کی باضابطہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ حساس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے مصروفِ تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :