اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی کوثالثی کااختیارنہیں ،حکومت براہ راست فریقین سے مذاکرات کررہی ہے ،پرویزرشید،عوام نے عمران خان کاسول نافرمانی کی کال کومستردکردیا ،عمران خان اپنے بنی گالہ کے گھرکابل بھی اداکیاہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 8 ستمبر 2014 08:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ سراج الحق سمیت اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی کوثالثی کااختیارنہیں ،حکومت براہ راست فریقین سے مذاکرات کررہی ہے ،عوام نے عمران خان کاسول نافرمانی کی کال کومستردکردیاہے ،عمران خان نے اپنے بنی گالہ کے گھرکا بجلی کا بل بھی اداکیاہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جرگہ نہیں، سراج الحق اوررحمان ملک کی قیادت میں کمیٹی ہے ،جس کااختیارمذاکرات کوشروع کراناتھا،جرگہ کاکام سہولت کار بننااورتجاویزمرتب کرنے کاتاثرغلط ہے ،حکومت نے کسی کواختیارنہیں دیا،حکومت خودمذاکرات کررہی ہے ۔سراج الحق اوررحمان ملک کی کمیٹی کوثالثی کااختیارنہیں دیاگیا۔

(جاری ہے)

حکومت خودفریقین سے مذاکرات کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوئے توپارلیمنٹ میں اس معاملے کولے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جن الزامات کوعوام کے سامنے دہرایاجارہاہے اسے مذاکرات کی میزپرلائیں ۔فہرست میں تمام الزامات الیکشن ٹریبونل سے متعلق ہیں ،الیکشن ٹریبونل کے معاملات میں حکومت مداخلت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چاروں صوبائی حکومتیں اپناکام کررہی ہیں ۔عمران خان سول نافرمانی کی کال دینے کوعوام نے مستردکردیاہے ۔ٹیکس ریکوری میں اضافہ ہواحتی کہ خیبرپختونخواہ میں بھی ٹیکس ریکوری بڑھی ہے ۔عمران خان نے اپنے گھربنی گالہ کاخودبل اداکردیاہے ۔جہانگیرترین بھی اپنی مل کاانکم ٹیکس جمع کرارہے ہیں ۔