سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مقبوضہ کشمیرمیں عوام سے تعزیت کرتے ہیں،پاکستان

پیر 8 ستمبر 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ پاکستان کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب بارشوں کے باعث ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کرتاہے ،اتوارکے روزدفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیراورآزادجموں وکشمیردونوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہیوں اورنقصان پردکھ کااظہارکرتاہے ہم بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں عوام کے دکھ کومحسوس کرتے ہیں اورہرممکنہ طورپران کی مددکیلئے تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :