پنجاب :بارشوں اور سیلاب سے 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ،پنجاب حکومت کا صوبے میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ،متاثرینِ بارش کے لیے امدادی اور ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

پیر 8 ستمبر 2014 07:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)پنجاب حکومت نے صوبے میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورمتاثرینِ بارش کے لیے امدادی اور ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب میں بارش اورسیلاب سے103 افراد ہلاک اور294 زخمی ہوئے۔ڈی جی ریسکیو نے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ8لاکھ18ہزار کیوسک ہے۔

یہ سیلابی ریلا دوپہر بارہ بجے کے قریب قادر آباد پہنچے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ریلا جلالپور بھٹیاں میں وسیع پیمانے پرتباہی پھیلا سکتا ہے۔

پاک فوج نے پھالیہ سمیت دریائے چناب کیاردگر ددیگر علاقوں میں متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ریسکیو کے مطابق پنجاب میں بارش اورسیلاب کے دوران 4 دنوں میں103 افراد ہلاک،294 زخمی ہوئے، لاہور میں 24 ہلاکتیں اور 80 زخمی ہوئے۔54 افراد کو فرسٹ ایڈ دیدی گئی۔ساڑھے8ہزار اہلکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی دیں رہے ہیں۔شیخوپورہ کے علاقے جیون پورہ اور گاؤں لالو پھمن میں گھر کی چھت گرنے سے 5افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :