انتخابی اصلاحات ،دھاندلی کی تحقیقات اور صاف شفاف انتخابات پر حکومت اور دھرنے والے متفق ہیں ،چوہدری سرور ، دھرنے والوں کے 5 مطالبات مان لئے تھے ، عمران خان اور طاہر القادری اب لچک دکھائیں،گورنر پنجاب

پیر 8 ستمبر 2014 07:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دھرنے والوں کے 5 مطالبات مان لئے تھے ، عمران خان اور طاہر القادری اب لچک دکھائیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ، دھاندلی کی تحقیقات ، اور صاف شفاف انتخابات پر حکومت اور دھرنے والے متفق ہیں ، ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور مذاکرات کو پٹری پر چڑھایا ، اب عمران خان اور طاہر القادری لچک دکھائیں ،چودھری سرور نے کہا کہ مطالبات 5 ہی ہیں ، چھٹا مطالبہ نہیں بنتا ، میں نہیں سمجھتا کہ نوازشریف کے جانے سے مسائل حل ہوں گے ، دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم خود مستعفی ہونے کا کہہ چکے ہیں ، ظلم جبر ناانصافی کا خاتمہ نہ ہوا تو ہر شہر میں دھرنے ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت ڈسٹرب ہوں ، خیبر پختونخواہ ،سندھ اور پنجاب میں اعلانات کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ فوج کو کسی بھی شکل میں سیاسی معاملات میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔