صرف نوازشریف کااستعفیٰ نہیں،لوٹی ہوئی قومی دولت اورسوئس بینکوں میں پڑے2سوارب ڈالر بھی واپس لاکررہیں گے،عمران خان ، یہ رقم نہ تونوازشریف لاسکتے ہیں،نہ آصف زرداری ،نہ فضل الرحمن ،نہ محمود اچکزئی ملنگ لاسکتاہے ،آصف زرداری نے سرائے محل کے 5ارب 60کروڑاپنی جیب میں ڈالے ، نوازشریف نے اربوں روپے کاقرض 15سال تک واپس نہیں دیا،پاکستان کے کسان کوکسان ،مزدورکومزدور،ایماندارکوایمانداراورمحب وطن کومحب وطن لیڈرچاہئے،وطن فروش ،بے ایمان ،جاگیرداراورسرمایہ داران کی نمائندگی نہیں کرسکتا، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

پیر 8 ستمبر 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وہ صرف نوازشریف کااستعفیٰ نہیں بلکہ لوٹی ہوئی قومی دولت اورسوئس بینکوں میں پڑے2سوارب ڈالرواپس لاکررہیں گے کیونکہ یہ رقم نہ تونوازشریف لاسکتے ہیں،نہ آصف زرداری ،نہ مولانافضل الرحمن ،نہ محمودخان اچکزئی ملنگ لاسکتاہے ،آصف زرداری نے سرائے محل کے 5ارب 60کروڑاپنی جیب میں ڈالے ،جبکہ نوازشریف نے اربوں روپے کاقرض 15سال تک واپس نہیں دیا،پاکستان کے کسان کوکسان ،مزدورکومزدور،ایماندارکوایمانداراورمحب وطن کومحب وطن لیڈرچاہئے،وطن فروش ،بے ایمان ،جاگیرداراورسرمایہ داران کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے آزادی دھرنے کے 25ویں روزشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے 8سوکروڑروپے کے حوالے سے جھوٹ بولاکہ یہ رقم انہیں کسی ارب دوست نے تحفے میں دیابلکہ یہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے نوازشریف لوٹ کرلے گئے تھے ۔عمران خان نے الزام عائدکیاکہ نوازشریف نے لندن کے ایک بینک سے6سوکروڑروپے قرض لیاتھاجوواپس نہ کرنے پرمذکورہ بینک نے ان کے خلاف کیس کردیاتھا،مگرہمارے ملک کاقانون نوازشریف کونہیں پکڑسکتا۔

ان کاکہناتھاکہ جنرل مشرف نے نوازشریف کوسعودی عرب بھیج کرظلم کیا،نوازشریف کواین آراوکے ذریعے سعودی عرب بھیجاگیاتھااس کے بجائے انہیں کرپشن اورٹیکس چوری کے کیس میں اندرکرناچاہئے تھا۔

عمران خان نے الزام عائدکیاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورسابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی بھی کرپشن کرکے جیتے ہیں اوران کے حلقوں سے ہزاروں ووٹ نکلے ہیں ۔

میاں نوازشریف پرکرپشن کے حوالے سے بی بی سی کی ڈاکومنٹری بھی موجودہے ۔نوازشریف نے ججزاپنے رکھے ہوئے ہیں جواس کے حق میں فیصلے دیتے ہیں ،مگریہ جنگ عمران خان کی ذاتی نہیں عمران خان کووزیراعظم بنے بغیرنوازشریف سے زیادہ عزت ملی ہے اس ملک میں کئی وزیراعظم آئے اورچلے گئے مگرکسی کوبھی عوام نہیں جانتی ،مگرعمران خان کوپوری دنیاجانتی ہے ۔

عمران خان کاکہناتھاکہ وہ اس ملک میں ظلم کے نظام کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اورنوازشریف کااستعفیٰ لئے بغیرواپس نہیں جائیں گے بلکہ آج کرپشن کی نئی کہانیاں عوام کے سامنے لیکرآئیں گے۔عمران خان نے حکومت کے اتحادیوں واپوزیشن کوہدف تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں موجودتمام ڈاکوایک ہوگئے ہیں مولاناڈیزل سے لیکرمحمودخان اچکزئی تک سب ایک ہیں جبکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی نوراکشتی توپرانی چلی آرہی ہے ۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں مولانافضل الرحمن مولاناڈیزل اورمحمودخان اچکزئی کوملنگ کاخطاب دیتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ نوازشریف کے پارٹنرہیں اوریہ بھی نوازشریف کی طرح کچھ نہیں کرسکتے البتہ سوئس بینکوں میں پڑے پاکستان کے دوسوارب ڈالرصرف عمران خان ہی واپس لائے گا۔عمران خان کاکہناتھاکہ پاکستان کے مزدورکواپنانمائندہ سرمایہ کارنہیں مزدورچاہئے ،کسان کواپنانمائندہ کسان ہی چاہئے ،ایماندارکواپنانمائندہ بے ایمان نہیں ایماندارچاہئے ،وطن دوست کانمائندہ وطن فروش نہیں وطن دوست ہوناچاہئے اوریہ سب لوگ ان روایتی پارٹیوں میں موجودنہیں بلکہ یہاں ہرپارٹی میں چورلٹیرے اورڈاکوبیٹھے ہیں ۔

عمران خان نے الزام عائدکیاکہ آصف علی زرداری نے سرائے محل کی آڑمیں 5.6ارب روپے اپنی جیب میں ڈالے ۔دریں اثناء دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے کارکن دن کو سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور شام میں دھرنے میں آئیں۔ عمران خان فاؤنڈیشن اور کارکن بھرپور طریقے سے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سب کچھ عنایت کیا ہے۔

میں اس جگہ صرف اقتدار کیلئے نہیں بیٹھا۔ سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور معین قریشی کی طرح میں بھی وزیراعظم بن سکتا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں تو کہہ سکوں کہ میں نے اپنی قوم کو بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگرمچھوں کے مقابلے کیلئے ہم پسے ہوئے طقبات کو اکھٹا کر رہے ہیں۔

میں ان مگرمچھوں کا آخری دم تک مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے نیچے غیر جانبدار انویسٹی گیشن کیسے ہو سکتی ہے۔ اگر انویسٹی گیشن ہو گئی تو پہلا مجرم نواز شریف، دوسرا افتخار چودھری جبکہ تیسرا نجم سیٹھی نکلے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی دھاندلی کے ذریعے بلوچستان کا وزیراعلیٰ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں۔

تربت میں چیف منسٹر بلوچستان عبدالمالک کو ساڑھے چار ہزار ووٹ پڑے جبکہ بی این پی کے احسان شاہ کو چار ہزار ایک سو ووٹ پڑے لیکن ریٹرننگ افسر احسان شاہ نے ووٹ غائب کرکے عبدالمالک کو جتوا دیا تھا۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو این اے 266 میں 40 ہزار ووٹ پڑے اور میر کھوسو کو 35 ہزار ووٹ پڑے لیکن 24 ہزار ووٹ مسترد کرکے میر ظفر اللہ جمالی کو جتوا دیا گیا۔ آواران میں (ن) لیگ کے میر قدوس بزنجو کو 544 ووٹ پڑے۔ گنتی ہونے پر 519 ووٹ جعلی نکلے۔ میر قدوس صرف 25 ووٹوں پر منتخب ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ آج پاکستان میں تمام مسائل کی وجہ میں ہوں۔ چینی صدر کے دورے کا التواء بھی میرے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے۔