حکومت اور تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کی تعداد کم کرنے پر متفق

اتوار 7 ستمبر 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے ارکان کی تعداد کم کر دی گئی۔ اراکین کی تعداد کم کرنے کی درخواست حکومت کی جانب سے کی گئی تھی جس سے تحریک انصاف نے بھی اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ اب حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار اور زاہد حامد شامل ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کی مزاکراتی کمیٹی شاہ محمود اور جہانگیر ترین پر مشتمل ہو گی تاہم پرویز رشید ، عبدالقادر بلوچ اور خواجہ سعد رفیق حکومتی کمیٹی کے مشاورتی عمل میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب عارف علوی، پرویز خٹک، اسد عمر اور شفقت محمود پی ٹی آئی کمیٹی کے مشاورتی عمل میں شامل ہوں گے۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ حکومتی کمیٹی کی قانونی معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :