قومی اسمبلی میں غلط بیانی کرنے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرکورٹ اپیل دائر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ غلط بیانی کرنے پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسیٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے، در خوا ست گزار

اتوار 7 ستمبر 2014 08:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں غلط بیانی کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نااہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرکورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔ انٹرا کورٹ اپیل تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے قوم سے غلط بیانی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ غلط بیانی کرنے پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسیٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ ک ے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نااہل قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو کام سے روکنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :