چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان، سیاسی پختگی قرار،”شاباش“ دے ڈالی

اتوار 7 ستمبر 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر وزیراعظم نوازشریف کا اطمینان کا اظہار، وزیر داخلہ کو ”شاباش“ دے ڈالی۔ باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر اطمینان کا اظہار کیاہے اور اسے سیاسی پختگی قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس پریس کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے نام پیغام میں انہیں ”شاباش“ بھی دی ہے اور کہاہے کہ درگزر کرنا سب سے بہترین عمل ہے اور اس طرح کا لہجہ اپنا کر آپ نے نہ صرف اپنا بلکہ مسلم لیگ(ن) ، وفاقی حکومت اور جمہوریت پسند جماعتوں کی جانب سے ایک مثبت پیغام دینے کے ساتھ ساتھ سیاسی پختگی کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :