چوہدری نثار نے درگزر کا لفظ استعمال کیا ہے جسے قبول کرتا ہوں ،اعتزاز احسن، ان کا درگزر کرنا بہتری کی جانب قدم ہے ، ڈنڈا بردار سیاست کا کبھی حامی نہیں رہا، چوہدری نثار اور میرے درمیان مفاہمت کے بعد جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا پلان ڈی بھی ناکام ہوگیا ،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 7 ستمبر 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے درگزر کا لفظ استعمال کیا ہے جسے قبول کرتا ہوں ، ان کا درگزر کرنا بہتری کی جانب قدم ہے ، ڈنڈا بردار سیاست کی کبھی حمایت نہیں کی ہے ، چوہدری نثار اور میرے درمیان مفاہمت کے بعد جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا پلان ڈی بھی ناکام ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگائے جاتے تو پارلیمنٹ میں تقریر نہ کرتا ایل پی جی کوٹہ اور ریاست میں کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں حکومت کے غلط کاموں پر تنقید ہمارا حق ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے پہلا پلان دس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا تھا جو پہلے ہی فیل ہوچکا پھر ریڈ زون میں پلان کے تحت دھرنا دیا گیا جو حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کرکے ناکام بنا دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلا کر پلان سی کو ناکام کردیا گیا جبکہ چوہدری نثار اور میرے درمیان مفاہمت نے پلان ڈی کو بھی ناکام کردیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جب چیلنج سے نکلیں گے تو اور مضبوط ہونگے انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو کمیشن اور میڈیا میں غلط ثابت کرسکتا ہوں ۔