بھارت کی سیلاب کے حوالے سے غلط ڈیٹا فراہم کرنے پر پاکستان سے معذرت

اتوار 7 ستمبر 2014 08:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء)بھارت نے دریائے چناب میں سیلاب کے حوالے سے غلط ڈیٹا فراہم کرنے پر پاکستان سے معذرت کر لی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاک بھارت سندھ طاس کمشنرز کے ہاٹ لائن پر رابطے میں بھارت کی جانب سے بتایا گیا کہ پانی کی پیمائش میں غلطی کے باعث ڈیٹا بھی غلط جاری ہوا جس پر معذرت خواہ ہیں تاہم اب درست اعدادو شمار فراہم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیئر انجینئرز کو اکھنور اور دیگر مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :