دفتر خارجہ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی،چینی صدر کا دورہ دونوں حکومتوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا،نئی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ

اتوار 7 ستمبر 2014 08:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء)دفتر خارجہ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ۔چینی صدر کا دورہ دونوں حکومتوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ۔نئی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے ۔دونوں ممالک کے صدور سے اس دورے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی صدر کا دورہ دونوں حکومتوں کی باہمی مشاورت اور رضا مند سے ملتوی کیا گیا ہے ۔دورے کی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں ۔نئی تاریخ کا اعلان جلد کرایا جائیگا ۔واضح رہے کہ چینی صدر نے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور انہوں نے توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر کئی معاہدوں کے حوالے سے پاکستان کا آنا تھا تاہم پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے باعث سکیورٹی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :