وزیرستان میں 80فیصد سے زائد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کیا جاچکا ہے، جونہی مکمل علاقہ کلیئر ہوگا متاثرین کو بلاتاخیر واپس بھیج دیا جائیگا ،آرمی چیف ، قوم چاہتی ہے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا ئے تاکہ آئندہ کسی کی بھی یہ جرات نہ ہوسکے کہ وہ ہمارے عوام پر ظلم کریں ہمارے بچوں اور بزرگوں کا دہشت گردوں سے خوف ختم ہوجائے ،قبائلی عوام کو یقین دہانی کراتے ہیں پاک فوج اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے وہ دہشت گردوں سے کسی صورت بھی نہ گھبرائیں، ہمار ادل متاثرین کے ساتھ ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپریشن جاری رہیگا ، بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین شمالی وزیرستان آپریشن سے خطاب، آرمی چیف کا شمالی وزیر ستان میں میرعلی کا دورہ ، فوجی جوانوں کے ساتھ یوم دفاع منایا ، آپریشنل کمانڈر نے انہیں آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی

اتوار 7 ستمبر 2014 08:24

راولپنڈی ،بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بکاخیل میں آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین شمالی وزیرستانآپریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرانشاہ،دتہ خیل،میر علی اور شوال سمیت وزیرستان میں 80فیصد سے زائد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کیا جاچکا ہے اور جونہی مکمل علاقہ کلیئر ہوگا متاثرین کو بلاتاخیر انکے علاقوں میں واپس بھیج دیا جائیگا لیکن اس وقت جب ہم اس سٹیج پر پہنچ جائیں کہ کوئی دہشت گرد واپس نہ آسکے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے الگ ملک کا اس لئے مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنے ملک میں آزادی سے اسلام کی خدمت کرسکیں اور عزت کی زندگی گزارسکیں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے کبھی بھی ہمیں تسلیم نہیں کیا بلکہ ہمیشہ سے یہ کوشش کی ہے کہ ہم پاکستان کو تباہ اور کمزور کرسکیں 6ستمبر1965کو پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی تھی اور قوم کی حمایت سے پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن شکست دی آج بھی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم چاہتی ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا ئے تاکہ آئندہ کسی کی بھی یہ جرات نہ ہوسکے کہ وہ ہمارے عوام پر ظلم کریں ہمارے بچوں اور بزرگوں کا دہشت گردوں سے خوف ختم ہوجائے انہوں نے قبائلی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے وہ دہشت گردوں سے کسی صورت بھی نہ گھبرائیں ہمار دل متاثرین کے ساتھ ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپریشن جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ حکومت،این جی اوز اور دیگر تنظیموں کے ساتھ ساتھ فوج بھی متاثرین کی دن رات خدمت کررہی ہے اور ہم امدادی کاموں یا متاثرین کی خدمت میں سبقت لیجانے کی کوشش نہیں کریں گے بلکہ اس کام میں سبقت لیجانے کی کوشش کریں گے کہ جس قدر جلد ہوسکے ہم متاثرین کو انکے علاقوں میں واپس بھیج دیں اور وزیرستان کو متاثرین سے پاک کرنے کے بعد وہاں ایسے ترقیاتی کام کریں اور عوام کو وہ سہولیات دیں جسکی دنیا مثالیں دیں انہوں نے قبائلی عوام کو جذبے اور قربانیوں وک خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ1948میں بھی کشمیر کی آزادی کیلئے وزیرستان کے لشکر نے پاک فوج کا ساتھ دیا تھا اور 1965میں بھی قوم کی حمایت سے جنگ جیتی تھے اب قبائلی عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے قبائلی عوام کی مہمان نوازی کی مثالیں سنی ہیں اور چاہتے ہیں کہ جب وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے تو ہم قبائلی عوام کو میزابانی کا موقع دیں اور انکی مہمان نوازی اپنی آنکھوں سے دیکھیں،اس موقع پر میجر جنرل ربانی بھی موجود تھے

قبل ازیں جی او سی میجر جنرل اختر جمیل راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے کبھی بھی ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا ہے اور شروع دن سے ہمارے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے بھارت کے ساتھ کئی جنگیں لڑی ہیں انہوں نے کاہ کہ جب کارگل،1948اور 1965سمیت متعدد جنگوں میں بھارت نے بھاری اسلحہ،بھاری فوج اور بڑی قوت کے باوجود پاکستان سے شکستیں کھائیں تو بھارت اور اسرائیل سمیت دیگر دشمن قوتوں نے ہمیں کمزور کرنے کیلئے ہمارے ملک میں دہشت گردی شروع کی اور دہشت گردوں کو اسلحہ اور پیسہ فراہم کیا لیکن انشاہ اللہ،سوات،باجوڑ،مہمند اور دیگر علاقوں میں عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کو فاش فاش کیا اور اب وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 5500سے زائد جوان شہید ہوئے ہیں اور دس سال دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن اب انشاء اللہ ان کا آخری وقت آگیا ہے انہوں نے قبائلی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ جب تک پاک فوج ہے وہ وقت نہیں آئیگا کہ ہماری وعرتوں کی کوئی بے عزتی کریگا یا ہماری مساجد میں ہندو گھوڑے رکھیں گے پاک فوج وطن کے چپے چپے کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور دنیا کی چوتھی بڑی فوج ہے ہمارا ملک ایک ایٹمی ملک ہے انہوں نے کہا کہ 6ستمبر تجدید عہد کا دن ہے پاک فوج اور پاکستانی عوام با الخصوص قبائلی عوام کا آپمیں ایک مضبوط رشتہ ہے جس فوج کے ساتھ اپنے عوام کھڑے ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جب وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائیگا تو یہاں کیڈٹ کالج،ہسپتال،سکولز قائم کئے جائیں اور انہیں تمام سہولیات زندگی فراہم کریں گے اور ایسے ترقیاتی کام کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ایک بہادر فوج ہے اور ہمارے عوام بھی بہادر عوام ہیں انشاء اللہ ہم اپنے عوام کو باور کراتے ہیں کہ ہم کبھی بھی اپنے ملک کو شام،عراق اور لیبیا نہیں بننے دیں گے ہماری قوم ایک باوقار قوم ہے فوج خون کا ایک ایک قطرہ دیگی لیکن وطن کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیگی انہوں نے کاہ کہ قبائلی عوام ہمارا ہر قول دستہ ہے اور پاکستان اور قبائلی عوام کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ہم آنکھیں نکال دیں گے اور ان کے سر فاش فارش کردیں گے انہوں نے قبائلی عوام پر زور دیا کہ جب وہ اپنے علاقوں میں واپس جائیں تو اس عزم کے ساتھ واپس جائیں کہ اب وہ اپنے علاقوں میں دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے اس سے پہلے بریگیڈیئر مختیار اور میجر عدیل نے بھی 6سمبر کے حوالے س یخطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں پر تفصیلی روشی ڈالی اور کہا کہ 6ستمبر ہماری تاریخ کا سنگ میل ہے اور عسکری تاریخ مٰن 6ستمبر کا دن نہایت اہم ہے جب افواج پاکستان نے آزادی اور قومی وقار کا دفاع کرتے ہوئے قوم کی حمایت سے بھارت کو تاریخی شکست دی اور بزدل ومکار دشمن کے عزائم حاک میں ملادیئے حالنہ سازو سامان اور عدد شمار میں ہم دشمن سے کم تھے لیکن پاک فوج سیسہ پلائی دیوار بن گئی اور دشمن کا غرور حاک میں ملادیا اور پوری دنیا نے ہمارے جزبہ جہاد،بہادری اور ایمانی قوت کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر کمشنر بنوں سید محسن شاہ سمیت پاک فوج کے دیگر آفسران جبکہ آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر متاثرین شمالی وزیرستان کے طلبہ نے یوم دفاع کے حوالے سے تقاریر،ملی نغمے اور دیگر جنگی ترانے پیش کئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے متاثرین اور طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو شمالی وزیر ستان میں میرعلی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ملک کا 48واں یوم دفاع منایا ،آرمی چیف کی آمد پر آپریشنل کمانڈر نے انہیں آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی ۔آرمی چیف نے شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن میں اب تک کی کامیابیوں اور پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ،ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجی جوان اقدار اور قربانیوں کا نیا باب رقم کررہے ہیں ۔

انہوں نے دہشت گردوں کو ہدف بنانے اور ان کے کمانڈ انتظامات کو نقصان پہنچانے کیلئے ایوی ایشن اور انٹیلی جنس کی کوششوں اور مہارت کو بھی سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ واضح اور دیرپا بنیادوں پر مقاصد کی بنیاد پر ہمار ا آپریشن ان علاقوں اور ملک بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردے گا جس کے بعد انہوں نے زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا ۔

انہوں نے یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ دہشت گردوں اور ان سے منسلک افراد کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ کلئیر قرار دینے کے بعد دوبارہ ان علاقوں میں واپس نہ آنے دیا جائے ۔انہوں نے دفاع پاکستان کیلئے شاندار قربانیاں دینے والے شہداء اور زخمیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے اس موقف کو بھی دوہرایا کہ اس لعنت کا خاتمہ پوری قوم کا عزم ہے اور صرف پوری قوم کی مکمل توجہ سے ہم ملکر کر پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے اپنے مشترکہ مقصد کو پورا کرسکتے ہیں ۔

آرمی چیف نے واپسی پر بنوں میں متاثرین کے عارضی کیمپ کا دورہ کیا اور آئی ڈی پیز کے ساتھ کچھ وقت گزارا ،انہیں اس موقع پر امدادی کارروائیوں اور آئی ڈی پیز کیلئے اشیاء کی فراہمی بارے بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایسے حالات پیدا کئے جائیں کہ ان کی جلد سے جلد اپنے متعلقہ علاقوں علاقوں میں محفوظ اور خوشی سے واپسی ہوسکے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بکا خیل کیمپ کا دورہ ، قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں ، آئی ڈی پیز کی مشکلات بھی سنیں ، آرمی چیف نے کہا کہ پہلے بھی قبائلی محب وطن کے تعاون سے پاکستان کو آزاد کرایا تھا اور اب بھی قبائلیوں کے تعاون سے شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا کرینگے ۔

ہفتہ کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بکا خیل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پرقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کرکے ان کی درپیش مشکلات سنیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد متاثرین اپنے گھروں میں جائینگے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج متاثرین کا مکمل خیال کررہی ہے اور انہیں مکمل تعاون فراہم کررہی ہے انہوں نے قبائلی عمائدین سے کہا کہ مادر وطن کی آزادی کے وقت بھی قبائلی بھائیوں نے بھرپور ساتھ دیا تھا اور اب بھی قبائلیوں کی کی مدد سے شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا کرینگے ۔