نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں، جمہوری نظام میں غیرآئینی تبدیلی کے حا می نہیں ،امریکہ ،تمام فریق مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل تلاش کریں۔ترجمان میری ہاف

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)امریکانے کہاہے کہ وہ پاکستان کے جمہوری نظام میں غیرآئینی تبدیلی کیخلاف ہے، تمام فریق مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل تلاش کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان میری ہاف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں انہوں نے کہاا کہ اسلام آبادمیں جاری دھرنوں کاجائزہ لے رہے ہیں امریکا اس پریقین رکھتا ہے کہ فریقین مذاکرات کے زریعے مسائل کاحل تلاش کریں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں غیرآئینی تبدیلی کیخلاف ہیں امریکی سفیرپاکستانی حکام سے ر ابطے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی تمام جماعتوں کی جانب سے مل کر اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا واضح موقف ہے کہ جمہوری نظام کو کسی بھی ماورائے آئین تبدیلی مسلط کرنے کی کوشش کی مخالفت کرے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں۔