دھرنوں سے ملکی معیشت کو اب تک 547 ارب کا نقصان ہوا،وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو اب تک 547 ارب کا نقصان ہوا۔ زرمبادلہ کے ذخائر 13,521 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اضافی 130 ملین روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی کی املاک اور ایک پولیس گاڑی سمیت 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اسلام آباد کے تاجروں کا 10 ارب کا نقصان ہوا جبکہ 2 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔ عالمی سربراہوں نے دورے منسوخ کئے۔ پْرتشدد واقعات میں 717 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے 202 اہلکار زخمی جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :