وزیر اعظم نواز شریف کی مینگو ڈپلومیسی ، تناو کم کرنے کے لئے مودی کو آم بھجوائے، بھا رت کے سا تھ کڑوے تعلقات کو میٹھا بنانے کے لئے چونسہ اور سندھڑی آم دئیے گئے ہیں،بھارتی میڈیا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء) ایک ایسے وقت جب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ملک میں سیاسی ابتری کا سامنا ہے ، بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والے حالیہ تناو کی شدت کر کرنے کے لئے انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو آم کی پیٹیاں بھیجی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ آم کا سیزن ختم ہونے والا ہے تا ہم دونوں ملکوں کے کڑوے تعلقات کو میٹھا بنانے کے لئے چونسہ اور سندھڑی کی قسم کے آم دئیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ آم بدھ کے روز سرکاری چینل کے ذریعے مودی کے حوالے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کی اگست کے اواخر میں ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا تھا ، اور اس عمل کو بھارتی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا گیا تھا۔

مینگو ڈپلومیسی نواز شریف کی طرف سے اس ناراضگی کو کم کرنے کی کوشش کہی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کے علاوہ صدر پرناب مکھر جی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی آم بھیجے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بھی ہونے والا ہے جس میں دونوں ملکوں کے رہنماوں کی ملاقات کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :