ملک ریاض کا سیلاب متاثرین کیلئے پچاس کروڑ دینے کا اعلان ،چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی مخیر حضرات سے اس کار خیر میں شامل ہونے کیلئے اپیل

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے سیلاب متاثرین کیلئے پچاس کروڑ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اس کار خیر میں شامل ہونے کیلئے اپیل کردی ملک ریاض کا کہنا ہے کہ متاثرین کی مدد صرف حکومت کا ہی نہیں ہمارا بھی فرض ہے متاثرین کے دسترخوان بھی لگائیں گے اور ہسپتال بھی قائم کریں گے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ ہم نے تھر اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بھی مدد کی اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو پچاس کروڑ روپے دیئے جائیں گے بحریہ ٹاؤن متاثرین کیلئے دسترخوان بھی لگائے گا اور ہم وہاں پر ہسپتال بھی قائم کریں گے ہم ہیلی کاپٹر بھی فراہم کریں گے ہماری ٹیمیں علاقوں کی جانب روانہ ہوچکی ہیں اور جو بھی مدد ہوسکی ہم فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ امداد کرنا حکومت کا ہی نہیں ہمارا بھی فرض ہے ہم نے ملک سے کمایا ہے میں اس ملک کے امیر ترین لوگوں سے اپیل کرتا ہوں اگر 800 مخیر حضرات اکٹھے ہوجائیں تو ہم مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کھانے کا مسئلہ نہیں ہوگا بحریہ ٹاؤن دسترخوان لگائے گا متاثرین کیلئے پانی کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :