وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب کرلیا،وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی جائے گی، وزراء اور اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوام کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں ہونے والے نقصانات کے حوالے آج ہفتے کو وزیر اعظم ہاوٴس میں اعلی سطحی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)وزیر اعظم کو سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات اور اس حوالے سے ضلعی ،ڈویژنل، صوبائی اور قومی سطخ پر اٹھائے جانے والے فوری اقدامات بارے بریفنگ دیں گے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آج ہفتہ کے روز اپنی دیگر سرگرمیاں اور ملاقوں کو کینسل کر کے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور پنجاب میں ہونے والی صورتحال بارے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آزاد کشمیر، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے حکام سمیت بعض وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے وزیر اعظم کو حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر بریفنگ دیں گے اور اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔اجلاس میں پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں ہونے والے مجموعی جانی و مالی نقصانات بارے بھی بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید اور خیبر پختونخواہ کے سینیئر حکام بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :