مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کے خلاف موثردفاع ہیں ،آرمی چیف ،اندرونی خطرات اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری بھی فوج کاطرہ امتیازرہاہے،جنرل راحیل شریف کاکورہیڈکوارٹرزملتان کادورہ ،فوجی مشقوں کامعائنہ

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:45

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کے خلاف موثردفاع ہیں ،اندرونی خطرات اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری بھی فوج کاطرہ امتیازرہاہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرزملتان کادورہ کیا،جہاں انہیں آپریشنل ،انتظامی اورتربیتی امورپربریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کے خلاف موثردفاع ہیں ،اندرونی خطرات اورقدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بھی فوج کاطرہ امتیازرہاہے ۔آرمی چیف نے تربیت کے معیاراورجوانوں کے حوصلے کوسراہا۔آرمی چیف نے کورکی سطح پرآرمڈفارمیشن کی فیلڈٹریننگ دیکھی جس میں آرمرڈ،آرٹلری ،انفنٹری ،ایئیرڈینفس اورلائٹ کمانڈوبٹالین نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بعدمیں آرمی چیف نے ملتان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکاسنگ بنیادبھی رکھا۔آرمی چیف نے شریک اہلکاروں کی تربیت کوسراہااوردستیاب وسائل میں تربیتی معیاربہتربنانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے ملتان گیریژن میں دوسری تربیتی سہولیات کابھی دورہ کیا۔اس سے پہلے آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل عابدپرویزنے ان کااستقبال کیا۔