پاکستان اور بھارت کے درمیان بریگیڈئر کمانڈر لیول کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:26

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان ایل او سی کشیدگی بارے بریگیڈئر سطح کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں دونوں اطراف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں بارے ایک دوسرے احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت پر بریگیڈئر کمانڈروں نے چکاں دا باغ میں فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران پاکستانی عسکری حکام نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ۔بھارتی عسکری حکام نے بھی پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کئے تاہم اس موقع پر دونوں اطراف سے سیز فائر کی خلاف ورزی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :