پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر جاویدہاشمی کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ،نشست خالی قرار دے دی گئی

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر جاویدہاشمی کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،نشست خالی قرار دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے 2روز قبل قومی اسمبلی میں آکر اپنے استعفے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی میں آکر اپنے استعفے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی نے ان کا استعفیٰ منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد جاوید ہاشمی کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے،جاوید ہاشمی ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے149 سے منتخب ہوئے تھے ان کی خالی ہونے والی نشست پر ایک ہفتے کے اندر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا اور45 دن کے اندر انتخابات ہوں گے۔