وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری نثارکے بیان پر خورشیدشاہ سے معذرت کرلی ،چوہدری نثارکے بیانات کاجواب دے سکتے ہیں لیکن تلخیاں نہیں بڑھاناچاہتے ،وزیراعظم وزراء کوسمجھائیں،اپوزیشن لیڈر،چوہدری نثارنے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ،آج پارلیمنٹ میں جواب دوں گا،اعتزاز

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے سینیٹر اعتزاز احسن بارے بیان پراپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ سے معذرت کرلی ،قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاہے کہ چوہدری نثارکے بیانات کاجواب دے سکتے ہیں لیکن تلخیاں نہیں بڑھاناچاہتے ،وزیراعظم وزراء کوسمجھائیں۔

جمعرات کی شب وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خورشیدشاہ کوالگ الگ ٹیلی فون کیااوران سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکے اعتزازاحسن کے خلاف بیان پرمعذرت کرلی ۔خورشیدشاہ نے کہاکہ وزیراعظم صاحب چوہدری نثارکوسمجھائیں ،ہم جواب دے سکتے ہیں ،لیکن معاملات کوبگاڑنانہیں چاہتے ،نثارتلخیاں بڑھائیں ،ہم معاملات کوسلجھانے کی کوشش کررہے ہیں اورایسے نازک حالات میں یہ بھی مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ سے شکایت کریں ،چوہدری نثاربے ہودہ الزامات لگارہے ہیں انہیں روکاجائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چوہدری اعتزازاحسن نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار نے بیان پرمجھ سے معذرت نہیں کی ،انہوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی آج پارلیمنٹ میں جواب دوں گا۔انہوں نے کہاکہ چینی صدرکادورہ ملتوی ہونے پرتشویش ہے ،مظاہرین کے خلاف طاقت کااستعمال ٹھیک نہیں ،انہیں واپس ڈی چوک جاناچاہئے