مادروطن کے تحفظ کیلئے فوجی ذہنی وجسمانی طور پر تیار رہیں، آرمی چیف ، جنگ میں قیادت کرنیوالے علم، کردار، ہمت، صلاحیت کے ذریعے ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے لانگ کورس کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:16

کاکول/ ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)پا ک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جوان افسران خود کو ذہنی و جسمانی تیار رکھیں، ماتحتوں کی قیادت کیساتھ حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے،جنگ میں قیادت کرنیوالے علم، کردار، ہمت، صلاحیت کے ذریعے ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کریں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان خیالات کا اظہار 125ویں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے لانگ کورس کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں بہادری اور مہارت کا مظاہرہ کیا جائے ،افسران جنگ میں بہادری ،کردار اور قابلیت سے جوانوں کیلئے نموپہ بنیں ۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے تحفظ کیلئے خود کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار رکھیں، تقریب کے دوران جنرل راحیل شریف نے کامیاب افسران میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ کامیاب امیدواروں میں ایک شہید افسر لیفٹیننٹ نعمان رضا بھی شامل تھے، شہید لیفٹیننٹ نعمان کی ڈگری والد اسکواڈرن لیڈر(ر) شوکت رضا نے وصول کی۔

متعلقہ عنوان :