پاکستان کی صورت حال پرنظررکھے ہوئے ہیں، امریکہ، امریکا پاکستان میں ہونے والے مذاکرات یا کسی ایسے عمل میں شریک نہیں، امیدہے تمام جماعتیں پرامن بات چیت اور طریقوں کے ذریعے اختلافات حل کریں گی،تر جمان امریکی محکمہ

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:26

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء )امریکہ نے پاکستان کی حالیہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے احتجاج پر نظر رکھے ہوئے ہیں، واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران تر جمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے کہا کہ وہ اپنے ہم منصب افرادسے رابطے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ صورتحال کانتیجہ نکلنے سے متعلق میر ے پاس کوئی پیش گوئی نہیں ہے، ہم فریقوں کے درمیان جاری بحث مباحثے اورعوامل میں شریک نہیں تاہم مذاکرات اورجمہوریت کے استحکام کیلئے فریقین مل کرکام کریں۔

تر جما ن کا تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماوں سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات پر کہنا ہے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلے گا ، کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں تا ہم امریکا پاکستان میں ہونے والے مذاکرات یا کسی ایسے عمل میں شریک نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام جماعتیں پرامن بات چیت اور طریقوں کے ذریعے اختلافات حل کریں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔جب جین ساکی سے پوچھا گیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو کتنے عرصے کے لیے بند کیا گیا ہے تو انھوں نے کہا کہ ’میں آپ کو صحیح دورانیے کا اندازہ نہیں بتا سکتی۔ ظاہرہے ہم اپنے عملے کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے اقدامات اٹھاتے ہیں۔ ہم جتنا جلد ہوسکے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے یا اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :