شاہ محمود کا ایوان میں آنا پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا ہے جو ایوان کی بڑی کامیابی ہے،خورشید شاہ،ایک پارٹی کالیڈر دوسری جماعت پر فرد جرم عائد کرگیا ہے یہ آپ کو فائدہ دے گا، بات چیت کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا ، سیاست نام ہی دوسرے کی بات سننے کا ہے،اسمبلی کی قرارداد حکومت کے لئے ڈھال بن گئی،اپوزیشن لیڈر کامشترکہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا ایوان میں آنا پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا ہے جو ایوان کی بڑی کامیابی ہے، بات چیت کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا ، سیاست نام ہی دوسرے کی بات سننے گا ہے،اسمبلی کی قرارداد حکومت کے لئے ڈھال بن گئی،ایک پارٹی کالیڈر دوسری جماعت پر فرد جرم عائد کرگیا ہے یہ ایف آئی آر کا اندراج آپ کو فائدہ دے گا۔

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج اپوزیشن کی جیت ہوئی ہے آپ کے فیصلے کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کالیڈر دوسری جماعت پر فرد جرم عائد کرگیا ہے یہ ایف آئی آر کا اندراج آپ کو فائدہ دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا تھا کہ تحریک انصاف کو آنے دیں اور عوامی تحریک کو روکا جائے ۔

پیر کو وزیرا عظم کے پاس اجلاس میں جرگے کا اتفاق ہوا تھا ہم نے جرگہ بنایا یہ جرگہ کس لیے بنایا گیا کہ ان کے استعفیٰ منظور ہوجائیں یا اس جھگڑے اورماحول کو ختم کیا جائے حکومت اور تحریک انصاف ہی معاہدے سے پہلے استعفیٰ دیتے تھے یا نہیں آخری فتح صبر کی ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ نہیں دیا اور ڈٹے رہے وہ آگئے دوسرے کے حملے کو اپنا دفاع بناؤ یہ سیاست ہوتی ہے جو بے نظیر بھٹو سے سیکھی شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ کو تسلیم کرکے گیا ہے میڈیا پارلیمنٹ کی کامیابی کا اعلان کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بلایا اور دوسرے دن اس کا نتیجہ آیا پارلیمنٹ نے جنگ کی اور قرارداد منظور ہوئی اور یہ حکومت کے لئے ڈھال بن گیا ہے وقت آگیا ہے کہ کامیابی پر پانی نہ پھیریں استعفیٰ ہوگیا تو ایسا نہ ہو بارش آجائے سازش ابھی بھی ہورہی ہے ۔ سیاست میں جذبات میں نہیں ہوتے سیاستدان کے پاس مثبت جذبات ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے طاقت ہوتے ہوئے صبر وتحمل کا درس دیا ہے وہ درس اپنی کابینہ کو بھی دیں انہوں نے کہا کہ آج ک دن پارلیمنٹ جمہوریت کی کامیابی کا دن ہے اس کو ضائع نہ کریں ۔