داعش کا خود ساختہ خلافت کا دائرہ بڑھانے کے لئے پاکستان میں کتابچہ شائع،پشتوزبان میں چھاپاگیاکتابچہ پشاور میں افغان پناہ گزینوں کے اکثریتی علاقوں اور کچھ صحافیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

بدھ 3 ستمبر 2014 09:04

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)داعش نے عرب ممالک سے باہر بھی خودساختہ خلافت کا دائرہ بڑھانے اور نوجوانوں کو ورغلانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے پاکستان میں بھی ایک کتابچہ شائع کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بارہ صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ دری اور پشتو زبان میں چھاپا گیا ہے اور یہ پشاور میں افغان پناہ گزینوں کے اکثریتی علاقوں اور کچھ صحافیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کتابچے میں کہا گیا ہے کہ خراسان یعنی پاکستان افغانستان، ایران اور وسطی ایشیا کے ممالک تک پھیلایاجائے گا۔ کتابچے میں خلافت کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔ چھ سے سات مضامین پر مشتمل مضامین میں اپنی حکمت عملی بیان کی گئی ہے اور لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں بعض طالبان نے ابوبکرالبغدادی کو اپنا امیر مقرر کر لیا ہے۔ بعض جگہوں پر داعش کی حق میں وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :