وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظردورہ برطانیہ منسوخ کردیا، دورہ میں وزیراعظم نے 5,4ستمبرتک کارڈیف میں نیٹو کانفرنس میں شرکت کرناتھی

بدھ 3 ستمبر 2014 09:03

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء) ملک میں جاری سیاسی صورتحال اوردھرنوں کے باعث وزیراعظم محمدنواز شریف نے ترکی کے بعدبرطانیہ کادورہ بھی منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے دورہ میں برطانیہ میں وزیراعظم نے کارڈف میں چارسے پانچ ستمبرتک نیٹوکانفرنس میں شرکت کرناتھا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی حریف پارٹیوں پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کی طرف سے مستعفی ہونے کے مطالبے کومستردکردیاہے، مظاہرین اسلام آباد کے ریڈزون میں مظاہرہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :