حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے پر اتفاق

بدھ 3 ستمبر 2014 08:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء) حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک استحقاق پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے صلاح مشورے شروع کردیئے گئے ہیں توقع ہے کہ آج بدھ کو یہ تحریک استحقاق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ذرائع کے مطابق اس تحریک استحقاق میں یہ کہا جائے گا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے پارلیمنٹ ہاؤس اور قومی اسمبلی میں قائد ایوان کی رہائش گاہ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ یا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہوا۔ اس لئے پارلیمنٹ ان کے خلاف کارروائی کرے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر زاہد حامد اپوزیشن راہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں اور باہمی صلاح مشورے کے ساتھ یہ تحریک استحقاق ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :