عمران خان کو انتخابات کے لیے 2018تک انتظار کر نا ہوگا،پرویز رشید ، بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے شکست کو تسلیم کریں ،میڈ یا سے گفتگو

بدھ 3 ستمبر 2014 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو انتخابات کے لیے 2018تک انتظار کر نا ہوگا اور بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے شکست کو تسلیم کریں منگل کو میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سیاست میں انا پر ستی نہیں چلتی اور اپنے اندر لچک پیدا کریں اتنے سخت نہ بنیں کہ وہ ٹوٹ جائیں عمران خان کو اعلی عدلیہ کو حتمی ثالثی تسلیم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہوں نے فخروالدین جی ابراھیم کا تجویز کیا تھا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اپنی جماعت پر نظر دوڑائیں جس میں کہیں بھی دھاندلی کا ذکر نہیں ہے عمران خان کو ضد چھوڑ کر جمہوری رویہ اپنانا ہوگا ورنہ اس کے بغیر کا م کیسے چلے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین کو بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے انتخابات میں شکست کو تسلیم کرنا چاھیے اس سے ملک وقوم کا فائدہ ہوگا اور ان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اعلی عدلیہ کی ثالثی قبول کر لینی چاھیے اور 2018کے عام انتخابات کی تیاری کرنی چاہیئے۔