آصف زرداری کا فضل الرحمن ، محمود اچکزئی ، سراج الحق ، جاوید ہاشمی و پرویز الہی کو ٹیلی فون ، موجودہ سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 3 ستمبر 2014 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی ، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ(ق) کے پرویز الہی کو ٹیلی فون کر کے موجودہ سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق صدر آصف علی ذرداری نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی ، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ(ق) کے پرویز الہی کو الگ الگ ٹیلی فون کئے اور ان سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔